You are currently viewing صدر مملکت کی وزیرخزانہ کو فنانس بل کی بلا تاخیر منظوری کی یقین دہانی

صدر مملکت کی وزیرخزانہ کو فنانس بل کی بلا تاخیر منظوری کی یقین دہانی

اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فنانس بل کی منظوری میں تاخیر نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی۔
حکومت نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 وزیراعظم کے مشورے کے ساتھ صدارتی منظوری کے لیے ایوان صدر کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے تناظر میں قانون کے نفاذ کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔ امکان ہے کہ بل کے نفاذ کے تناظر میں آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے پر اگلے ہفتے دستخط کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار پرامید ہیں کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے اقدامات سے ملکی معیشت تیزی سے بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.