اسلام آباد (ڈیسک)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کراچی میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔