You are currently viewing صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا روپے پر دباؤ میں کمی کے لئے قوم کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا روپے پر دباؤ میں کمی کے لئے قوم کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ

اسلام آباد (ڈیسک ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روپے پر دباؤ میں کمی کے لئے لوگوں پر ملکی مصنوعات خریدنے پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی روپے پر دباؤ کے تناظر میں ہمیں پرتعیش اور درآمد شدہ اشیاء کی خریداری سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے روزمرہ استعمال کی اشیاء کا جائزہ لیں تو درآمدی اشیاء کی ایک طویل فہرست بن جاتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ روپیہ پر دباؤ میں کمی لانے کا کام ہم سب مل کر سکتے ہیں۔

(اے پی پی)