اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکانزئی کے قتل کی مذمت کی ہے اور ان کے اہل خانہ اور و ورثاء سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ صدر مملکت نے قانون کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا اور بلوچستان میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔