You are currently viewing صدر مملکت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، علی محمد خان

صدر مملکت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مثبت ڈائیلاگ کرانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عمل جاری رہنا چاہیے، اس تناظر میں نواز شریف کی پاکستان آمد کو سیاست کے لیے نیک شگون کے طور پر دیکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر نواز شریف آئینی طریقے سے آتے تو زیادہ بہتر ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 4سال کی خودساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس لوٹے ہیں اور انھوں نے گریٹر اقبال پارک لاہور میں جلسہ کیا ہے۔
نواز شریف نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے بلکہ پاکستان کی ترقی ،عوام کی بھلائی اور معیشت کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.