پشاور (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا۔
پشاور سے گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر غور کا امکان ہے۔