اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔
صدر، وزیراعظم سے آرمی چیف اور چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات
- Post author:Umer Khan
- Post published:24/11/2022 20:49
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / ملاقات
- Post last modified:24/11/2022 20:50
- Reading time:1 mins read
Tags: arif alvi, army chief, CJCSC, General Asim Munir, General Sahir Shamshad, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, shahbaz sharif