واشنگٹن (ڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخاب کے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہےکہ صدارتی انتخاب میں فتح ہمیں ہی ملے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ’ووٹوں کی گنتی ہمیں بتاتی ہے، یہ ایک واضح اور قابل اعتماد کہانی ہے، ہم اس دوڑ کو جیتنے والے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی نائب صدر کی امیدوار کمالا حارث وائٹ ہاؤس کے لیے تیاری کرتے ہوئے ماہرین سے ملاقات کر رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ امریکا صدارتی انتخاب میں فاتح کو دیکھنے کے لیے انتظار میں ہے جس کے نتائج میں تاخیر دیکھی جارہی ہے۔