سکھر (ڈیسک) سکھر کے مقتول صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔
منگل کو سکھر پولیس نے شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل میں گرفتار تین سہولت کاروں بخش علی ، بابر اور منور مہر کو اے ٹی کورٹ میں پیش کیا۔
ملزمان و ڈی ایس پی سٹی انور شیخ کی نگرانی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے مزید 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان نے 13 اگست کو بیچ شہر جان محمد مہر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھا۔