You are currently viewing صحافیوں کیخلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈڈ فتنے کی ذہنیت، تربیت اور فطرت کی عکاس ہے، مریم اورنگزیب

صحافیوں کیخلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈڈ فتنے کی ذہنیت، تربیت اور فطرت کی عکاس ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس جھوٹے نے معاشرے سے صحیح اور غلط کی تمیز کو مٹا دیا اسے خواتین اور صحافیوں کی عزت کی کیا تمیز۔

عمران خان کی جانب سے صحافیوں کے بارے میں گفتگو پر بدھ کو ردعمل وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدینہ کی ریاست پر سیاست کرنے والے کے شر سے قومی مفادات، ادارے اور شہدا نہیں بچ سکے، انھوں نے مزید کہا کہ غریدہ فاروقی اورسلیم صافی کے خلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈڈ فتنے کی ذہنیت، تربیت اور فطرت کی عکاس ہے۔