You are currently viewing صارفین کو گیس میسر نہیں تو قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیوں؟ شیری رحمان

صارفین کو گیس میسر نہیں تو قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیوں؟ شیری رحمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش اور نگراں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ‏ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ فکسڈ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 4 سو روپے کر دیئے گئے۔
گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں مزید 172 فیصد تک اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں نگراں حکومت کو عوام پر اتنا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے تھا۔
نگراں وزیر پہلے ہی گھریلو صارفین کے لیے 16 گھنٹے گیس لوڈ شیڈنگ کا اعلان کرچکے ہیں۔
انھوں نے کہا جب صارفین کو گیس ہی میسر نہیں تو قیمتوں میں یہ ہوشربا اضافہ کیوں؟
شیری رحمان نے کہا کہ یہ فیصلے منتخب حکومت کے لیے چھوڑے جائیں تو بہتر ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے تھی جو نظر نہیں آ رہی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ نگراں حکومت عوام کے لیے مزید دشواریاں پیدا نہ کرے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.