راولپنڈی (ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی کو لاس اینجلس بنا ڈالا، شیخ رشید نے ٹوئٹر پر عمران خان کے جلسے سے منسوب غلط ویڈیو شیئر کردی۔ گزشتہ روز شیخ رشید نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایسا ظاہر کیا گیا کہ یہ ویڈیو 26 نومبر کو پنڈی جلسے کے دوران ہونے والے ٹریفک جام کی ہے، لیکن یہ ویڈیو 22 نومبر 2017 میں تھینکس گیونگ تعطیلات سے قبل امریکی ریاست لاس اینجلس کی شاہراہ کی ہے۔ شیخ رشید کی ٹوئٹ پر لوگ بھی اس جھوٹ سے خوب محظوظ ہوئے، کسی نے کہا کہ راولپنڈی جلسے کی وجہ سے لاس اینجلس میں رش تھا تو کسی نے شیخ رشید سے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ نہ کرنے کی درخواست کردی۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، انہوں نے شیخ رشید کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ لاس اینجلس اب جاگ اٹھا ہے۔‘ ایک صارف نے کہا کہ شیخ صاحب یہ لاس اینجلس ہے، ڈیلیٹ نہیں کیجئے گا ایسے ہی شغل لگا رہے گا۔ایک صارف نے لکھا کہ زوم کرنے پر انہیں لال حویلی بھی نظر آگئی ہے۔
شیخ رشید کی جلسے سے منسوب غلط ویڈیو سے سوشل میڈیا پر شغل لگ گیا
- Post author:Umer Khan
- Post published:28/11/2022 20:41
- Post category:پاکستان / ٹوئیٹ / راولپنڈی / سیاست
- Post last modified:28/11/2022 20:41
- Reading time:1 mins read
Tags: Fake Video Share, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, shaikh rasheed, Twitter