لاہور (ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتاری کا خوف لاحق ہوگیا۔
گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرلیا۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ شیخ رشید اور راشد شفیق کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ شیخ رشید کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے اہلکاروں نے آج بلا جواز چھاپے مارے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ وجوہات اور وارنٹ کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔