اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری قتل کی سازش کے کیس میں شیخ رشید احمد کو بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے شیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شیخ رشید کے خلاف درج مقدمہ میں سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات لگائی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔