You are currently viewing شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہیں ہوسکتا ،میئر کراچی

شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہیں ہوسکتا ،میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شدید بارش میں شہر کی صورتحال خراب ہوگئی۔

کراچی (ویب ڈیسک )شہر قائد میں  موسلادھار بارش کے باعث سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہونے کے بعد میئر  کراچی وسیم اختر نے شہر کا دورہ شروع کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر  کا کہنا تھا کہ شہر میں سیوریج کے بدحال نظام کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے، کراچی کے نشیبی علاقوں میں نہ ہی سیورج کا نظام ہے اور نہ ہی نکاسی آب کا نظام ٹھیک ہے، شہر میں نیا سیوریج سسٹم درکار ہے۔

مئیر کراچی نے کہا کہ نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں جسکی وجہ سے پانی واپس آرہا ہے، تاہم جہاں تک ممکن ہے پانی نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں، شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہیں ہوسکتا بلکہ نیا سیوریج سسٹم درکار ہے,انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی مربوط نظام کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.