لندن (ڈیسک) شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازکا کہنا ہےکہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کو وہاں سے نکال لیا جہاں سے سلیکٹڈ نے ٹی وی اور اے سی اتارنے تھے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کو وہاں سے نکال لیا جہاں سے سلیکٹڈ نے ٹی وی اور اے سی اتارنے تھے۔اپنے بیان میں سلیمان شہباز نے کہا کہ کسی ڈیل اور ڈھیل کی ضرورت نہیں، ہمارے لیے رب کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی حمزہ شہباز، شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل، رانا ثناءاللہ، سعدرفیق اور یوسف عباس سب جیل میں ہیں۔