اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائےپہلے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشتی بھنور میں ہے اگر اس سے نکلے تو فضل الرحمان کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربعے کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔