You are currently viewing شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہاہوں ڈبل گیم نہ کھیلو،ڈبل شاہ نہ بنو، شیخ رشید

شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہاہوں ڈبل گیم نہ کھیلو،ڈبل شاہ نہ بنو، شیخ رشید

لاہور (ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے  شیخ رشیداحمد کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کی سمجھ نہیں آتی ، وہ کیا چاہ رہے ہیں، شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہاہوں ڈبل گیم نہ کھیلو،ڈبل شاہ نہ بنو۔

لاہور  میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  وفاقی وزیر ریلوے  شیخ رشید احمد  کا کہنا تھا کہ کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو رسوا کرایا، اب بھی وہ وہی کرنے جارہے ہیں۔ فضل الرحمان کے چاروں مطالبےوزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں پیش کیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 64ارکان کی سیاست ذرا سے فاصلے پر بدل گئی،27اکتوبر میں ابھی4ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہو جائے،چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے خبردار کیا کہ تحریک چلنےپر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست اور دینی معاملات میں تصادم چاہ رہےہیں،علما کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ ہے، فضل الرحمان جو کھیل کھیل رہے ہیں اس میں وہ پھنسیں گے۔

وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم 6آدمیوں کو رہا کر دیں تو تحریکیں ختم ہو جائیں گی، وزیراعظم اگر 6آدمیوں کورہاکردیں توساری تحریک دھڑن تختہ ہوجائےگی۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہےکہ وزیراعظم اورآرمی چیف ملکی استحکام کیلئےایک پیج پرہیں،آپ جوافواہیں پھیلارہےہیں وہ ٹھیک نہیں،آگےکھائی پیچھےکنواں ہے،قومیں حملوں سےنہیں معیشت سےتباہ ہوتی ہیں۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.