اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ان اکانٹس کی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے جو صرف ان ہوشربا کرپشن کیسز میں سے صرف ایک کیس کی ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ احتساب کا عمل چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں ان مشتبہ اکاﺅنٹس کی تفصیل بھی شیئر کی جس میں شہباز شریف اینڈ فیملی کو کلرکوں اور چپڑاسیوں کے ناموں پر بنائے گئے مشتبہ اکاﺅنٹس سے 25 ارب روپے منتقل کئے گئے۔