پیانگ یانگ (ڈیسک)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک (شمالی کوریا) دشمن طاقتوں کو روکنے کے لئے جوہری ہتھیاروں میں بہتری لائے گا۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا پر بڑھتے ہوئے فوجی خطرے کو فعال اور مکمل طور پر ختم کرنے اور ان پر قابو پانے کے لئے جوہری ٹیکنالوجی میں بہتری ، سائز اور وزن میں کمی اور جوہری ہتھیاروں کی سٹریٹجک طاقت میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔