You are currently viewing شمالی کوریا کا رواں ماہ چوتھا میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا رواں ماہ چوتھا میزائل تجربہ

سیول(ڈیسک)شمالی کوریا نے سال نو کے پہلے ماہ میں چوتھا غیرشناخت شدہ میزائل تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے 2میزائل فائر کیے جو اس نے اپنے مشرقی ساحل کی طرف سے سمندر سے فائر کیے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا اور جاپان نے اسے مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربات کا نام دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نیکم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے 2مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے جو اس نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سونن ایئرپورٹ سے مشرق کی طرف فائر کیے۔جاپان کی کوسٹ گارڈ نے بھی میزائل تجربات کو ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تجربات کہا ہے۔ قبل ازیں شمالی کوریا 5 نے اور 11جنوری کو ہائپر گلائیڈنگ میزائل کے کامیاب تجربات کیے تھے اور امریکا کی نئی پابندیوں کے جواب میں گزشتہ جمعہ کو شمالی کوریا نے تیسرا میزائل تجربہ کرتے ہوئے ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی تصدیق کی تھی ۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.