You are currently viewing شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی ایک اور قرارداد

شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی ایک اور قرارداد

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:18/11/2018 12:12
  • Reading time:1 mins read

اقوام متحدہ (ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تنقیدی قرارداد منظور کرتے ہوئے اغوا کیے گئے غیر ملکیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد میں شمالی کوریا میں نقل و حرکت اور اظہار رائے کی آزادی نہ ہونے پر تنقید کی گئی ہے اور یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ انسانی حقوق کی صورت حال میں بہتری بھی بظاہر نظر نہیں آ رہی۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا کی جانب سے منظم طریقے سے لوگوں کو اغوا کرنے کے عمل پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ جاپان کا مؤقف رہا ہے کہ شمالی کوریائی کارندوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں کم سے کم 17 جاپانی شہریوں کو اغوا کیا تھا۔اقوام متحدہ میں جاپانی سفیر کورو بیشو کا کہنا تھا کہ کئی سالوں قبل اغوا ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کو پہنچنے والے انتہائی دکھ اور اذیت کے پیش نظر وہ اس معاملے کی فوری نوعیت پر زور دینا چاہتے ہیں اور اغوا کیے جانے والے تمام افراد کی جلد واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.