You are currently viewing شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر صدر، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر صدر، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:10/11/2024 11:33
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر آصف زرداری نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 6 کو زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر فورسز دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے 6 خارجیوں کو ہلاک اور 6 کو گرفتار کرنے پر فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کے خاتمے کے لیے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک اور 6 کو زخمی کیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.