You are currently viewing شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا اسکول دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا اسکول دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کا اسکول تباہ کردیا گیا۔
میر علی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی عمارت کو رات کے وقت دھماکے سے اڑایا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت اور قریبی گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثناء خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے اے ایس آئی خوشحال امین زخمی ہوگیاجسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.