You are currently viewing شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے 3 اہلکار شہید

راولپنڈی (ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعے میں پیٹرولنگ ٹیم کے 3 جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.