شمالی وزیر ستان (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد رزاق مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد گل بہادر کا قریبی ساتھی اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 6 جنوری 2023 کو ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور 16 مارچ کو شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملے کی سہولت کاری میں بھی شامل تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔