You are currently viewing شمالی وزیرستان: افغانستان  سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ، 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان: افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ، 3 جوان شہید

راولپنڈی (ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ سے 3 جوان شہید ہو گئے، جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے عمومی علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کا فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا۔ مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور (سکنہ جہلم، عمر 30 سال)، نائیک شعیب (سکنہ اٹک، عمر 38سال)اور سپاہی ثاقب نواز (سکنہ سیالکوٹ عمر 24 سال)نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔