شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک) میر علی میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ میر علی کے ایس ایچ او سلیمان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق حجاموں کو نامعلوم ملزمان نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کیا۔
مقتولین میں محمد شاہد، راعب، کاشف، عرفان، ساجد اور محمد طارق شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا جو میر علی بازار میں حجام کی دکانوں میں کام کرتے تھے۔
گزشتہ روز نامعلوم افراد نے طارق مارکیٹ میر علی بازار سے حجاموں کو اٹھا کر کھیتوں میں لے جا کر قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں دہشت گرد حیدری آریانہ اور خدری گروپ سرگرم ہیں۔