You are currently viewing شمالی بحیرہ عرب میں اداروں کا مشترکہ آپریشن، کروڑوں کی شراب ضبط

شمالی بحیرہ عرب میں اداروں کا مشترکہ آپریشن، کروڑوں کی شراب ضبط

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:21/03/2024 22:41
  • Reading time:1 mins read

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن کے دوران 14 کروڑ 56 لاکھ مالیت کی شراب ضبط کرلی۔
پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنکرکے شراب کی 4104 بوتلیں برآمد کرلیں۔
ضبط کی گئی شراب کی مالیت تقریباً 14 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔
ضبط شدہ اشیاء کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جہاں جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم عزائم کے سبب پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف عمل ہیں، وہاں پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور پاکستان کسٹمز کا کامیاب مشترکہ آپریشن اس عزم کا اعادہ ہے کہ ملکی بحری اور زمینی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سمندر میں نظم و نسق قائم کرنے کے لیے قومی ذمہ داریاں اور فرائض نبھاتے رہیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.