You are currently viewing شمالی، جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

شمالی، جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (ڈیسک) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کیے جانے والے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج سرزمین کے ایک ایک انچ سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7