You are currently viewing شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس  کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد(ڈیسک)احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت فاضل جج  محمد بشیر کی ناساز طبیعت کےباعث 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ،

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کیلئے تینوں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پیش ہوئے میر حاصل خان بزنجو اور محمود خان اچکزائی بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء بھی عدالت میں پیش ہوئےتاہم احتساب عدالت کےفاضل  جج محمد بشیر علالت کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

 سابق وزیراعظم کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ڈیوٹی جج ملک ارشد نے کی،جس کے بعد ریفرنس کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ وکیل صفائی خواجہ حارث کو آج مسلسل 8ویں سماعت پر واجد ضیاء پر جرح کرنا تھی جبکہ اس سے قبل جے آئی ٹی سربراہ مسلسل 6 سماعتوں کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

خواجہ حارث کی جرح مکمل ہونے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح شروع کریں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.