اسلام آباد (ڈیسک)شریف خاندان نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے
شریف خاندان نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی تیار کرلی ہیں، درخواستوں پر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کردئیے ہیں۔ شریف خاندن کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کو پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی اگر 10 دن میں پاکستان واپس نہ آئے تو انہیں ریلیف ملنا مشکل ہوجائے گا۔
اضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی اور لندن میں واقع ایون فیلڈ اپارٹنمٹس کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔