You are currently viewing شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسزواپس

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسزواپس

نیب کی جانب سے 8 ستمبر کو  احتساب عدالت میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف   ریفرنسز جمع کرائے گئے تھے ،جن کی جانچ پڑتا ل کی  گئی تو سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ۔جس کے بعد رجسٹرار آفس نے  نشاندہی کر کے نیب کو چاروں ریفرنسز واپس بھیجوادیے اور خامیاں دور  کر کے  دوبارہ ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ بعض دستاویزات کا انڈیکس میں حوالہ موجود ہے مگر رکارڈ میں شامل نہیں، العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں بھی تکنیکی خامیاں سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے  شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز  پاناما کیس کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں دائر  کیے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.