You are currently viewing شریف برادران کے پاکستان نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے، فواد چوہدری

شریف برادران کے پاکستان نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیسک) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے پاکستان واپس نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے۔

راولپنڈی ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 456 اسکولوں کو سائنسی نظام تعلیم میں بدل رہے ہیں جب کہ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو ملک سے باہر بھی بھیجیں گے، پاکستان کے مستقبل کی بنیاد علم، عقل اور دلیل پر رکھیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان نہیں آئیں گے، لندن والوں کو بچانے کے لئے سب کچھ ہورہا ہے، منظم مافیا کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہے تاہم دونوں بھائیوں کے پاکستان واپس نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن عمران خان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرسکتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس نے ابھی تک خطرناک صورتحال اختیار نہیں کی، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ہاتھ بار بار دھوئیں جب کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے طلباء اپنا خاص خیال رکھیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.