You are currently viewing شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں افغانستان کی مدد کو تیار ہیں، وزیر خارجہ

شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں افغانستان کی مدد کو تیار ہیں، وزیر خارجہ

واشنگٹن (ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، افغان حکومت چاہے تو ہم ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن میں ان کی مدد کو تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کو ٹی ٹی پی کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف اقدامات کرنے چاہئیں، افغان حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف ضروری کارروائی نہیں کرے گی تو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر نہیں رہ سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر افغان حکومت چاہے تو ہم ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن میں ان کی مدد کو تیار ہیں۔ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا کے ساتھ تعاون پر کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔
ملک میں انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، عمران خان کا قبل از وقت الیکشن کرانے کا مطالبہ ہر گز قبول نہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.