فیصل آباد (ڈیسک) راجا ریاض نے شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر عمران خان کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلانے اور عمران خان کو
پارٹی چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کا مشورہ دے دیا۔
راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان دہشت گرد بن چکے ہیں، پی ٹی آئی کے بنانے کا مقصد فوت ہو چکا ہے، شاہ محمود قریشی دہشت گرد کو پی ٹی آئی سے الگ کریں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں ابھی تک پاکستان تحریک انصاف میں ہوں۔
انھوں نے کہا کہ زمان پارک سے دہشت گردی ہورہی ہے، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ماضی میں کوئی حکمران عدالتوں میں جتھے لے کر نہیں گیا۔
اربوں روپے کی کرپشن پر کارروائی کرکے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔