You are currently viewing شاہین آفریدی کی قسمت نے ساتھ نہ دیا، فائنل میں انجری کا شکار ہو گئے

شاہین آفریدی کی قسمت نے ساتھ نہ دیا، فائنل میں انجری کا شکار ہو گئے

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:13/11/2022 17:16
  • Reading time:1 mins read

آسٹریلیا (ڈیسک) میلبورن میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہو گئے اور انھیں اپنا اوور ادھورا چھوڑنا پڑا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ حاصل کر لی تھی، لیکن بدقسمتی سے انھیں اننگز کے تیسرے اوور میں گرائونڈ سے باہر جانا پڑا۔ کپتان بابر اعظم نے ان کی جگہ پر افتخار احمد کو کھلایا ، افتخار احمد نے اوور کی پانچ گیندوں پر 13 رنز دیے۔ شاہین آفریدی کیچ پکڑنے کے دوران گھٹنا زمین پر ٹکرانے سے زخمی ہوئے۔ موقع پر موجود میڈیکل پینل کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر ان کا معائنہ کیا اور طبی امداد فراہم کی۔