لاہور (ڈیسک)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں اور میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پی سی بی کے حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو پنڈی میں شاداب خان کے خون کے نمونے لے کر مزید ٹیسٹ کیلئے شوکت خانم لیبارٹری لاہور بھجوائے گئے تھے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزاء ہیں اور اس میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوں۔
اس بات کا باضابطہ اعلان کل متوقع ہے جبکہ آج شاداب کا لندن میں ڈاکٹر معائنہ کریں گے جس کے بعد وہ ٹیم جوائن کر لیں گے۔
محمد عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکل ہے جبکہ محمد حفیظ انگلینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
شاداب خان کے فٹ ہونے کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کو وطن واپس بلا لیا جائے گا۔ ہیپاٹائیٹس سی وائرس میں مبتلا شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں اور اس کی بنیاد پر انہیں ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جس کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں کیا جائے گا۔
پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ شاداب خان کا نیا بلڈ ٹیسٹ لاہور کی لیبارٹری بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ اگلے دو دن میں آئے گی۔
اس سے قبل لندن میں برطانوی ڈاکٹر نے شاداب خان کو فٹ قرار دے کر ورلڈ کپ کھلانے کیلئے گرین سگنل دے دیا تھا۔ شاداب خان ان دنوں قومی اکیڈمی لاہور میں ہیں اور ٹریننگ کررہے ہیں امید ہے کہ بدھ کو اعلان کے بعد وہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے