You are currently viewing سیکریٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ تعینات

سیکریٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ تعینات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری سید آصف حسین نے استعفیٰ دے دیا، الیکشن کمیشن نے عمر حمید کو دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہےکہ عمر حمید نے طبیعت خرابی کی بنا پر 5 جنوری کو استعفیٰ دے دیا تھا۔
عمر حمید سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی رہ چکے ہیں، علاوہ ازیں وہ اسپیشل سیکریٹری خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمر حمید کو سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.