You are currently viewing سینئر کھلاڑیوں کو زمبابوے کےخلاف ٹیم میں شامل کرنا یا نہیں ،فیصلہ سوچ بچار کے بعد کریں گے ، مصباح الحق

سینئر کھلاڑیوں کو زمبابوے کےخلاف ٹیم میں شامل کرنا یا نہیں ،فیصلہ سوچ بچار کے بعد کریں گے ، مصباح الحق

لاہور (ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلکٹر مصباح الحق کا کہنا ہےکہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں، فیصلہ سوچ و بچار سے کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ اور چیف سیلکٹر  مصباح الحق نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم  میں میڈیا سے کر تے ہوئے کہا  کہ زمبابوے   کےخلاف سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو  آرام دینا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ سوچ بچارکے بعد کریں گے ۔جبکہ  زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے کیلئے 22  یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے، نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ اور سیکنڈ 11 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ زمبابوے  کی  ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.