لاہور ( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اور معروف دانشور خالد احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
81 سالہ خالد احمد نے کئی اخبارات میں صحافتی خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے دہشت گردی اور لسانیات سمیت کئی موضوعات پر لکھا۔
الفاظ کی تاریخ اور معنی کے کھوج سے انہیں خاص دلچسپی تھی۔
اہل خانہ کے مطابق خالد احمد کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دریں اثناء ہیومین رائٹس کمیشن پاکستان نے سینئر صحافی خالد احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ خالداحمد کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔