You are currently viewing سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی کوشش کررہے ہیں، بیرسٹر سیف

سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی کوشش کررہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (نیوز ڈیسک) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین میں مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بنوں کی صورتحال پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا، بنوں واقعہ پر انکوائری کمیشن جلد رپورٹ جمع کروادے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمائدین پر مشتمل کمیٹی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بھی جلد ملاقات متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بنوں میں تاجروں کا احتجاج تھا، اس میں کچھ لوگ شامل ہوگئے جنہوں نے اس جگہ پر پہنچ کر فائرنگ کردی جس سے بھگدڑ مچی اور 22 افراد زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ فوج پر الزام لگ جائے کہ سویلینز کو مار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بنوں والی سازش آپ کے سامنے ہے، کے پی حکومت کچھ بھی کہتی رہے، جس واقعے میں آپ کے لوگ ملوث ہوں اس کی تحقیقات خود کیسے کرا سکتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.