اسلام آباد (ڈیسک) سربراہ پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن لندن روانہ ہو گئے۔
وہ کئی روز تک برطانیہ میں قیام کریں گے ، اس دوران وہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے اور پاکستان میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
وہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے رہنمائوں اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی پاکستان میں تبدیل ہوتی ہوئی سیاسی صورت حال کے تناظر میں برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔