میڈرڈ(ڈیسک)سپین میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے سپین کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہیکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 90 ہزار 136 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کا کہنا ہیکہ 72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 292,394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعدمتاثرہ افراد کی کل تعداد 7,457,300 ہو گئی ہے جبکہ 23.58 فیصد افراد نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہیں۔ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی حکومت فائزر ویکسین کی 344,000 خوراکیں خریدے گی جس سے کورونا وائرس پر 88 فیصد کمی واقع ہو گئی۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 5 سے 16 سال کی عمر کے 3,350,000 بچوں میں سے 32.1 فیصد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔