You are currently viewing سپلائی ثابت ہونے پر انتظامیہ تبدیل، اڈیالہ جیل کو ماسی ویڑہ نہ بنائیں، حنیف عباسی

سپلائی ثابت ہونے پر انتظامیہ تبدیل، اڈیالہ جیل کو ماسی ویڑہ نہ بنائیں، حنیف عباسی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ آج بھی تفتیشی افسر بانی پی ٹی آئی کے سیل میں جائے تو کوکین اور ہیروئن مل جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو سپلائی کا الزام ثابت ہونے پر تبدیل کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے حنیف عباسی کی یہ گفتگو اسمبلی کارروائی سے حذف کردی۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ورکر جیل میں چیخیں مارے تو اسے سیاست سے دستبردار ہوجانا چاہیے، ڈیمانڈ کی جاتی ہے کہ ناشتہ اسلام آباد ہوٹل سے لایا جائے، جیل میں تمام قیدیوں کو وہ سہولتیں دی جائیں جو بانی پی ٹی آئی کو میسر ہیں۔
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آج جیل میں سہولتوں کی عدم دستیابی کا رونا روتے ہیں، یہ کیسی جیل ہے جس میں دیسی مرغی، ٹریڈ مل بھی ہے، 90 میٹر لمبی بیرک میں رہائش ہے، اسلام آباد کے خاص ہوٹل سے ناشتہ جاتا ہے، یہ جیل ہے اسے ماسی ویڑہ نہ بنائیں۔
حنیف عباسی کی تقریر کے دوران پاکستان سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے شور شرابہ کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.