You are currently viewing سپریم کورٹ نے لاڑکانہ میں متنازعہ رائل سنیما کا ریٹ مقرر کرنے کے کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ نے لاڑکانہ میں متنازعہ رائل سنیما کا ریٹ مقرر کرنے کے کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

          اسلام آباد(ڈیسک)سپریم کورٹ نے سندھ کے علاقہ لاڑکانہ میں متنازعہ رائل سنیما کا ریٹ مقرر کرنے کے معاملہ سے متعلق کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔

عدالت عظمی نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزار حاجی گھنو خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ عدالت نے دسمبر 2019ءمیں مزکورہ بالا متنازعہ زمین کا ریٹ دو ماہ میں مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا۔ دوران سماعت عدالت عظمی نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا ۔ عدالت عظمی نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ دس دنوں کے اندر عدالتی حکم پر عملدرآمد کر کے رپورٹ جمع کرائیں۔ عدالت عظمی نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزار حاجی گھنو خان نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن شیخ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو فریق بنایا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.