You are currently viewing سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئرترین جج جسٹس عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ بدھ کو ایوان صدر میں حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری، وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹرنسیم فروغ سمیت دیگر وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، ارکان پارلیمنٹ، وکلا تنظیموں کے عہدیداروں اور سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار حسین گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہو گئے تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا۔