You are currently viewing سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس فضل سبحان، جسٹس خورشید اقبال اور جسٹس شاہد خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے مستقلی کے بجائے تینوں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.