ریاض (ڈیسک) سعودی عرب نے سویڈن کے بعد نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ اقدام دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بات چیت، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیا جائے اور نفرت و انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے۔