پیرس (ڈیسک) سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا پاکستان تحریک انصاف کا پروپیگنڈا فرانس 24 ٹی وی نے بے نقاب کردیا۔
سوشل میڈیا پر گوئٹے مالا کی پولیس اور ہونڈورس کے تارکین وطن کے درمیان تصادم کی پرانی ویڈیو کو تحریک انصاف نے کشمیر ہائی وے اسلام آباد پر اپنا احتجاج بنا کر پیش کیا۔
اس کے علاوہ پاراچنار کی پرانی ویڈیو کو پی ٹی آئی نے حالیہ جلاؤ گھیراؤ میں مرنے والوں کے جنازے کے طور پر پیش کیا۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔